26

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کےنائب صدر کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مزدور یونین کے عہدیدار کرپشن میں ملوث نکلے، ایئرپورٹ پولیس نے پیپلزیونٹی کے نائب صدر اجمل ملک کو پی آئی اے ہیڈ آفس سے گرفتار کرلیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے اجمل ملک کو شعبہ میڈیکل میں کرپشن کرنے پر گرفتار کیا، وہ پی آئی اے میڈیکل موٹر ٹرانسپورٹ بلڈنگ میں تعینات تھے۔

اجمل ملک کے خلاف مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر سیکیوریٹی ارشد بٹ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

اجمل ملک پر میڈیکل سینٹر میں مالی بدعنوانی، ادویات کی اسٹاک میں رد و بدل کرنے اور اسکریپ کی چوری چھپے فروخت کا الزام ہے۔