28

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے ٹوئٹ کی کہ الیکشن التوا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا چاہے پانچ رکنی بینچ ہو یا فل بینچ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم تو صرف آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے اعلی آئینی ماہرین سے مشاورت کی تھی ، جن سب نے 90 روز میں الیکشن کرانے کی آئینی شق سے انحراف نہیں کیا جاسکتا، لیکن اب حکومت، ان کے سہولت کار اور الیکشن کمیشن نے آئین کا مذاق بنایا ہوا ہے۔

 

واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ سے کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔