34

وفاقی حکومت کا عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل میں از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے، ازخود نوٹس لینے کا اختیار فُل کورٹ کو دینے کی تجویز پرغور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ان مجوزہ قوانین کی منظوری لی جائے گی اور پھر آج ہی اسے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔