27

عمران خان لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ عدالت کے روبرو عبوری ضمانتوں کیلئے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق انہوں نے آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانتوں کیلئے پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم وکلاء کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف زمان پارک میں پولیس پر حملہ کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔