65

ملک نازک موڑ پر ہے مجھے پوری قوم کی ضرورت ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو عدلیہ اور ملک کی بقا کے لیےاظہار یکجہتی کرنا ہے، میں بتاؤں گا ہم نے کیسے آئین کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میںتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کی شام مینار پاکستان پر سال کا پہلا جلسہ کرنے جارہا ہوں، ملک نازک موڑ پر ہے مجھے پوری قوم کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسادیا ہے، میں بتاؤں گا ہم نے کیسے آئین کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، سب کو عدلیہ اور ملک کی بقا کے لیے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔