95

پنجاب کے مختلف شہروں میں 4۔4 شدت کا زلزلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

تفصیلات کے پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،فیصل آباد ، ننکانہ صاحب ،سرگودھا ،سالم ،پنڈدادنخان، سرائے عالمگیر،بھلوال میں زلزلے سے زمین ایک بار لرز اٹھی ،چنیوٹ ،پھالیہ ، حافظ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے مرکز سرگودھا سے تیس کلومیٹر دور ہے ، زلزلے گہرائی بھی 30 کلومیٹر تھی ۔