35

عدالت کا حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور رہنما پی ٹی آئی حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

حسان نیازی کواسلام آباد کی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکلا نے حسان نیازی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا، جبکہ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

دلائل مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔