46

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت کمیٹی کا اجلاس جاری

رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں موسم پر ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند دیکھنا مشکل ہو گا تاہم چند مقامات پر آسمان صاف ہو سکتا ہے جس سے چاند نظر آنے کا امکان ہو سکتا ہے۔