45

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئےبڑی خوشخبری

مقابلے کے خصوصی امتحان کےلیے عمر کی بالائی حد 35 سال تک کرنے اور امیدواروں کے لئے 4 چانس کی سہولت سے مستفید ہونے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں منگل تک توسیع کر دی گئی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے اس خصوصی رعایت سے مستفید ہونے والوں میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے اقلیتیں، خیبر پختونخوا سے خواتین مستفید ہو سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ ، بلوچستان دیہی اور سابق قبائلی اضلاع سے عام امیدوار بھی اس خصوصی رعایت سے مستفید ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) کے لئے عمر کی بالائی حد 30 سال مقرر تھی۔