54

سال 2023ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب کردیا، سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والوں سے ہی زکوۃ منہا کی جائے گی۔

 وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔