41

خاتون جج دھمکی کیس : عمران خان کا 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیش ہونے سےکبھی انکارنہیں کیا، یہ لوگ مجھے عدالت میں پیش کرنے کیلئے نہیں مارنے کیلئے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں سینئر اینکرز سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی صورت انتخابات 90 روز سے آگے جانے نہیں دیں گے، اگر انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو آئینی تحریک چلائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا، لیکن یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، عدالت پیشی کیلئے نہیں مارنے کیلئے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، میں قانون کی حکمرانی اورعملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں۔