31

ورلڈکپ کی طرح عمران خان کے ساتھ بزدلی کا لفظ بھی ہمیشہ رہے گا: طلال چوہدری

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ  ورلڈکپ کی طرح عمران خان کے ساتھ بزدلی کا لفظ بھی ہمیشہ رہے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے بہادر سیاستدانوں کی ناک کٹوا دی ہے ، قانون سب کے لیے برابر ہونے کا بھاشن دینے والا عدالت کے سامنے سرینڈر نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہاکہ عدالتی حکم ملے توپیٹرول بم پھینکے جاتے ہیں ، پولیس عدالتی حکم کی تعمیل کروانے کے لیے ڈنڈے کھا رہی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انسانی جانیں بچانے کے لیے پولیس صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، پولیس گھر آئے تو غیرت مند خود پیش ہوتے ہیں، اپنی بہنیں اور بیٹیاں آگے نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ورلڈکپ کی طرح عمران خان کے ساتھ بزدلی کا لفظ بھی ہمیشہ رہے گا۔

طلال چوہدری نے سوال کیا کہ عدالتیں اپنے حکم پر عملدرآمد نہیں کروا سکتیں تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے؟