35

الیکشن کمیشن کاانتخابی شیڈول معطل کرنے کا عندیہ

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔آراوز دفاتر میں کشیدگی،ریٹرننگ افسران عدم تحفظ کاشکار ،الیکشن کمیشن  نے انتخابی شیڈول معطل کرنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنرز ،ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہ ہو سکی۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا۔

 ذرائع الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق آراوز کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہیں ہوئی۔دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے۔رش کی وجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے ۔امیدوار،حامیوں میں لڑائی ،جھگڑے ہورہے ہیں۔ یہ صورتحال رہی تولاہور میں شیڈول معطل کرنا ہوگا۔