37

عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ملک جام ہوچکا ہے،لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو اسکی  بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ سپریم کورٹ کا الیکشن کا فیصلہ آخری ہے ایسا نا ہوا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔ راناثناءاللہ کو عمران خان چارپائی کے نیچے نظر آرہا ہے۔ رانا ثنااللہ اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیرلے، وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کیا لاہور میں پولیس نہیں جو ہر روز اسلام آباد سے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے۔ حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زاد ہی نہیں بولے ، بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکا مدینا آج 3 دن کے لئے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے 7کے بجائے6 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ پر اتفاق تو کیا ہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جارہے ہیں۔