39

عمران خان ماسک پہن کر کارکنان میں آگئے

عمران خان کی ماسک پہنے ہوئے کارکنان میں آنے کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ دو روز سے زمان پارک میں محصور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اچانک ماسک پہن کر کارکنان میں آگئے، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

عمران خان نے گھر کے لان میں موجود کارکنان سے ملاقات کی، اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محتاط رہنے کی تلقین کی۔

عمران خان کو دیکھتے ہی کارکنان کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور سب پی ٹی آئی چیئرمین کے اردگرد کھڑے ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر دعویٰ کیا گیا کہ کارکنان نےپولیس اور رینجرز کو پیچھے دھکیل دیا ہے، اور کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ رہی ہے، اس امپورٹڈ حکومت کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔