47

عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کی بھرپورکوشش کی،وزیراعظم

 وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کی بھرپورکوشش کی۔ عدالتی احکامات پر قانون حرکت میں آیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالےہیں۔ انتظامیہ عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا۔ ہماری حکومت نے  چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا۔ قانون خود حرکت میں آیا ہے۔

 شہباز شریف کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی بھرپورکوشش کی۔ وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے۔ آج وہ کہتا ہے میں 72 سال کا ہوں۔ ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے۔ بیماری اور  بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہاہے۔