39

مسلم لیگ انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے تناظر میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ہم نہ صرف الیکشن میں حصہ لیں گے بلکہ عوام کی حمایت سے جیت کر بھی دکھائیں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان مختلف کیسز میں احتساب سے بچنے کے مذموم مقاصد رکھتے ہیں۔ عام انتخابات کے فوری انعقاد کی آڑ میں عوام کو کڑوی گولی دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی پلاننگ جاری ہے۔ تحریکِ انصاف رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔خطاب کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ احتساب اور قانون اپنا راستہ اختیار کرے۔