35

ایم کیو ایم نے کراچی میں جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے باغ جناح میں ہونیوالے عوامی جلسے کی تاریخ تبدیل کردی ۔ 19 مارچ باغ جناح میں ہونے والا جلسہ اب 18 مارچ کو ہو گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ کو ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 19 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے پروگرام کے مطابق پہلے یوم تاسیس کے موقع پر 18 مارچ کو بہادرآباد متصل پارک میں یوم تاسیس کا پروگرام ہونا تھا۔19 مارچ کو باغ جناح میں ایم کیو ایم پاکستان نے جلسہ کرنا تھا۔اب 19 مارچ کا عوامی جلسہ اور ایم کیو ایم کا یوم تاسیس 18 مارچ کو باغ جناح میں منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ایم کیو ایم پاکستان نے 12 مارچ کو کراچی اور 18 مارچ کو حیدر آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔