52

عمران خان نے گرفتاری وارنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جاری وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ کے پنڈی بینج میں چیلنج کردئیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی ہے،جس میں الیکشن کمیشن کے 4 ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ پہلے معطل کر چکی ہے اور معاملہ زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ممبران نے وارنٹ جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے جاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ جبکہ فوری معطل کیے جائیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پٹیشن انکے وکیل فیصل چودہری ایڈووکیٹ نے دائر کی، پٹیشن کی سماعت کل جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہوگی۔