42

پی ٹی آئی کا انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور کے مال روڈ پر پولیس اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز لاہور میں ریلی کے ذریعے کررہی ہے جس کی قیادت عمران خان کو کرنا تھی۔

ریلی سے پہلے ہی پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی۔

دوسری جانب کینال روڈ سے مال انڈرپاس کی طرف جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔

پولیس نے مال روڈ پر موجود پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جب کہ کارکنوں کومنتشرکرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

کینال روڈ پر پولیس اہلکاراورتحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھر برسانا شروع کردیئے، جس پر مزید کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب عمران خان نے موجودہ صورت حال پر اپنے قانونی مشیروں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔