51

عمران خان سمیت 150افرادکیخلاف مقدمہ درج

زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس کی ٹیم کو دھمکیاں دینے پرعمران خان سمیت 150افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سمیت 150افراد کیخلفا مقدمہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کر لیا۔تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ عمران خان نے باہم مشورہ ہو کر ساری پلاننگ کی۔ ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی بڑھے مار دینگے۔