70

ای سی سی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دےدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ای سی سی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خززانہ کا کہنا تھاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مذہبی امور کے وزیرمولانا عبدالشکورکی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں حجاج کرام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔

مجوزہ حج پالیسی 2023 کے اہم نکات

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق 

ڈالرز میں حج اخراجات جمع کرانے والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے.

وزارت مذہبی امور نے پہلے ڈالرز جمع کرانے والے عازمین حج کے لیے 25 فیصد کوٹہ مقرر کیا تھا.

حکومت نے پہلے ڈالرز لانے والے 22 ہزار 400 عازمین کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا.

قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل کرنے والوں کی تعداد 44 ہزار 800 سے زائد ہونے کی توقع ہے.

سرکاری اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالر دینے والوں کے لیے مختص ہو گا.

پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کرانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا.

حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جا سکیں گے.

ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت کی 40 کی بجائے 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے کی تجویز ہے.

ڈالرز کی قلت کے سبب سرکاری حج اسکیم کا مزید فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دیا جا سکتا ہے.

سرکاری اسکیم کے تحت فی کس حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تک ہونے کی توقع ہے.