46

خیبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا، پاک افغان شاہراہ تین مقامات پر بند

ضلع خیبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لنڈی کوتل، جمرود اور باڑہ میں دھرنا جاری ہے، تین مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا گیا۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تینوں تحصیلوں لنڈی کوتل؛ جمرود اور باڑہ میں گزشتہ چار روز سے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کے تین مختلف مقامات پر دھرنا دے کر شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو روز بعد چند لمحوں کے لیے بجلی میسر ہوتی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یومیہ 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔