49

راولپنڈی میٹروسروس پی ایس ایل میچز کے دوران معطل کرنے کا اعلان

 پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کا راولپنڈی میں انعقاد ہوگیا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے میٹرو سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد 9th ایونیو میں یکم سے 12 مارچ تک میٹرو سروس معطل رہے گی۔ جس کی وجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے کرکٹ ٹیموں کا ہوٹل سے سٹیڈیم اور واپسی بتائی جارہی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ یہ معطلی صرف ٹیموں کے سٹیڈیم جانے اور واپسی کے وقت ہوگی۔ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے فوری بعد سروس دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ میٹرو سروس کی معطلی کا فیصلہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ 

حکام کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میٹرو سروس کی معطلی صرف میچز کے اوقات میں ہوگی۔ یہاں آپ کو میٹرو سروس کا مکمل شیڈول فراہم کیا جارہا ہے

حکام نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ معطلی ٹیموں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر وہ معذرت خواہ ہیں۔