28

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے جہاں جج نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

 عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے۔ کارکنان نے موٹرے وے انٹرچینج پر عمران خان کا استقبال کیا اور قافلے کی صورت میں جوڈیشل کمپلیکس جی الیون پہنچے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے جس کے بعد انہیں دوسرے کیس میں بینکنگ کورٹ کی خاتون جج کمرہ عدالت میں طلب کرلیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت گراونڈ فلور جبکہ بینکنگ کورٹ سیکنڈ فلور پر ہے۔ عمران خان بینکنگ کورٹ پہنچے جہاں ان کی بینکنگ کورٹ آمد سے قبل کمرہ عدالت میں شدید شور شرابا ہوا۔