35

جلاؤ گھیراؤ کیس میں علی امین گنڈاپور اپنے دو بھائیوں سمیت بری

اسلام آباد: جلاؤ گھیراؤ کیس میں علی امین گنڈاپور اپنے دو بھائیوں سمیت بری ہوگئے۔

 اسلام آباد تھانہ ترنول میں 25 مئی لانگ مارچ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر درج مقدمے  کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں عمر امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کو کیس سے بری کیا۔