36

سپریم کورٹ پر حملہ کر کے یہ جنگل کا قانون نافذ کررہے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر سوچے سمجھے طریقے سے حملے ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ یہ حملے پی ڈی ایم اور مریم نواز کررہی ہیں، یہ لوگ کرپشن کی دولت پر پلے ہیں، ان لوگوں کا واحد مقصد الیکشن سے راہ فرار ہے۔


چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کر کے یہ جنگل کا قانون نافذ کررہے ہیں، یہ وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔