57

کے ایم سی ملازمین کی پینشن میں اضافہ نہ ہونے پر فریقین کونوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کردیے۔

کے ایم سی ملازمین کی پینشن میں اضافہ نا ہونے کے کیس کی سماعت میں درخواست گزار نے کہا کہ ملازمین کی پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ ہونا چاہئے۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ تاحال ملازمین کی پینشن نہیں بڑھائی گئی ہیں جس وجہ سے کے ایم سی کے ریٹائرملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظرمیں فوری پینشن میں اضافہ کیا جائے۔