44

معاشی صورتحال: تمام وفاقی وزراء کا تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

ملکی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام وفاقی وزراء نے رضاکارانہ تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ تمام وفاقی وزراء رضاکارانہ طور پر تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات چھوڑ رہے ہیں، اور کابینہ کا کوئی ممبر اور حکومتی افسر بزنس کلاس میں سفر نہیں کرے گا، جب کہ کابینہ اراکین اور سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹل قیام نہیں کریں گے۔