79

تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر کو خط

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

 خط پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کروایا گیا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے اس لیے موجودہ قائد حزب اختلاف کو ہٹایا جائے اور تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے۔