29

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

شہباز گل نے بلوچستان کےعلاقے تھانہ پسنی میں درج ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں بے بنیاد الزامات کے تحت میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے شہباز گل کی 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 6 مارچ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔