45

پارلیمان میں واپس آئيں اور ہم سےبات کریں، بلاول کا عمران خان کو مشورہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کو مشورہ دیا ہے کہ وہ توبہ ،معذرت کریں اور مان لیں کہ وہ غیر جمہوری تھے ،پارلیمان میں واپس آئيں اور ہم سےبات کریں۔

امریکی میڈيا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فوج سیاست میں کردار ادا کرے ، انہیں اقتدار میں واپس آنے میں مدد دے ،اگر وہ اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لاتے ہیں تو ان کا سیاست میں مستقبل ہے۔

بلاول بھٹو نےدعویٰ کیا کہ عمران خان کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کی پالیسی دہشتگردوں کو خوش کرنے کی تھی،تحریک طالبان پاکستان سے دوستی رکھنے والا ملک پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا نہ بن سکتاہے۔