51

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی پیش نہیں ہوئے۔

کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ جج ناصر جاوید رانا نے عدم پیشی پر ملزم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ان کی شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے عظمیٰ کی بھی  عدم حاضری اور استثنی کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔