37

الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں کل اہم اجلاس ہو گا، اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن قرۃ العین  کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔

صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔