34

حفاظتی ضمانت کیس: عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے

لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا 2 بجے کا وقت تھا، عمران خان کہاں ہیں ؟ جس پر وکلا نے کہا کہ عمران خان راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ سکیورٹی کامسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر رہے ہیں۔