35

صدر آئین کی حد میں رہیں، اپنے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں، راناثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت عارف علوی کو خبردار کر دیا۔

رانا ثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدر علوی "آ بیل مجھے مار" والے کام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، صدر الیکشن کیمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے، عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔