30

عدالت نے پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

 لاہور: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روکنے روکنے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ لاہور  میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے  کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

 پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔