70

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کراچی سینٹرل جیل سے رہا

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔ وہ 26 ماہ سے جیل میں قید تھے۔

علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انھیں سندھ منتقل کیا گیا تھا۔ علی وزیر پرنفرت انگیز تقاریر اور قومی اداروں کیخلاف اُکسانے کا الزام تھا۔

علی وزیر کیخلاف سندھ اور خیبرپختونخوا میں مقدمات درج کیے گئے تھے تاہم تمام کیسز میں علی وزیر کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔

جنرل الیکشن 2018 میں علی وزیر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔