40

الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری بنتی ہے ،اسد عمر

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کو 4 دن ہوگئے ، ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا ہے کہ یہ عوام کے درمیان جانے سے ڈرتے ہیں۔ آج کا دن ختم ہونے سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ ایک آئینی ماہر نے کہا ہے کہ اس پر چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری بنتی ہے۔ضروری ہے فوری طور پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ جب آئین کو توڑا جائے تو اس سے بڑا کوئی جرم نہیں۔ آئین سے انحراف فوری ختم اور دونوں صوبوں میں فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے۔ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے۔