31

عثمان ڈار کی 17 فروی تک حفاظتی ضمانت منظور

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے  حفاظتی ضمانت کرالی۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے گرفتاری سے بچنے کے لیےلاہور ہائیکورٹ  میں عبوری حفاظتی ضمانت دائر کی۔ عدالت نے عثمان ڈار کی حفاظتی ضمانت17 فروی تک منظور کرلی۔

عدالت نے عثمان ڈار کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

عدالت  نے عثمان ڈار کو سات روز کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ 

واضح رہے کہ عثمان ڈار کی جانب سے درخواست ضمانت میں اینٹی  کرپشن سیالکوٹ اور تھانہ رنگ پورہ کو فریق بنایا گیا تھا۔