20

شیخ رشید کا جیل سے ریٹرننگ افسر کے نام خط

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جیل سے ریٹرننگ افسر این اے 62 کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے خط میں کہا ہے کہ براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے۔عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں خود پیش ہونا چاہتا ہوں۔میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھے اسکروٹنی عمل میں شامل ہونے سے روکا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا بیان دیا ہے۔ ایڈووکیٹ سردار رازق خان میرے وکیل ہیں میں خود بھی پیش ہونا چاہتا ہوں۔16دفع وزیر رہا ہوں،لال حویلی میری نہیں شیخ صدیق کی ملکیت ہے۔