28

بھارت کےایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش ناکام

انتخابات کا وقت آتے ہی مودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتکھنڈوں پراُترآئی،بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام ہوگیا،کانگریس رہنما ادت راج نے مودی پرپلواما حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا۔

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑدیا۔ کانگریس رہنما ادت راج نے مودی پرپلواما حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا،16جنوری 2021کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیگ واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئی،چیٹ کے مطابق پلواما حملے میں مودی سرکارخود ملوث تھے،بھارتی وزیردفاع  نے آزاد کشمیر،جی بی کومقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پرختم کرنے کابیان دیا تھا،لیفٹیننٹ جنرل اوپندرائے نے بیان دیا بھارتی فوج آزاد کشمیرپرحملہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

 اطلاعات کےمطابق مودی سرکار پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔منصوبے کے مطابق 14فروری کو جنوبی کشمیر میں بارُود سےلیس دھماکا کیا جانا ہے۔

پلوامہ، کلگام، اننتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ خُفیہ اطلاعات کے مطابق بھارت خودکش حملہ کرا کر الزام پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگائے گا۔

حالیہ اشتعال انگیزبیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بناکرخطے کا امن داؤ پرلگانا ہے،مودی سرکارفالس فلیگ آپریشن کوجوازبناکرجنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتاہے۔

مُودی سرکار ایسا کرکے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتناچاہتی ہے، بھارت کی 9ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں۔

مُودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناکرجنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتی ہے۔پاکستان کونشانہ بنانے کے غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کاسہارا لیاجا سکتا ہے۔