89

بلوچستان ميں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 افسران شہید

بلوچستان ميں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن دشمنوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے آج (جمعہ 10 جنوری) بلوچستان کے علاقے کوہلو ميں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن و خوش حالی کے خلاف دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں کامیاب نہیں ہوں گی، سیکیورٹی فورسز اپنی جان پر کھیل کر مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔