66

اسلام آباد کے اسپتال میں فضل الرحمان کا کامیاب آپریشن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) ک امیر مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کے ایک اسپتال میں آپریشن کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان گزشتہ کئی ماہ سے مثانے کی تکلیف کا شکار تھے، معالجین نے تکلیف کی وجہ پتھری قرار دی تھی۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے مثانے سے پتھری نکالنےکے لئے آپریشن کیا گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان اب بھی اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں بھی مولانا فضل الرحمان نے ناسازی طبیعت کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی تھیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ برس بھی مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ چند روز لاہور کے اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

اس وقت ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو لبلبے کا عارضہ ہے۔