41

پاکستان میں انتخابات ایک ہی روز کروانے کی تجویز

چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز دے دی۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب میں ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ الگ الگ دن انتخابات سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے جبکہ سکیورٹی کی فراہمی بھی مشکل ہوگی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کو مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں انتظامی افسران قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگے ہوتے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مساجد اور محافل کی سیکیورٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارچ میں افسران اور سیکیورٹی اہلکار مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔