34

پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جگڑا کرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیف وہب عامر ڈوگر کو ملتان پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے پر ہوئی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے کارکن گتھم گتھا ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔