30

پرویز مشرف کو کل کراچی کے آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا

کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کل منگل کو کراچی کے آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ پرویز مشرف کا جسد خاکی آج  پیر کو دبئی سے کراچی پہنچ رہا ہے۔

ان کی میت کے ہمراہ اہل خانہ بھی موجود ہوں گے۔ ان کی نمازِ جنازہ و تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

سابق صدر کی تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ دبئی پہنچ چکا ہے۔