183

' پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے': پرویز الہٰی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سابق صد و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نےکہا کہ  سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے۔ 

انھوں نے لکھا کہ بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہےکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں، سفارتی ذرائع  سمیت  اہل خانہ نے بھی سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔