28

تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دعوت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ پی ٹی آئی نے سینیٹر اعظم سواتی اور شیخ رشید کو اے پی سی میں بھیجنے کی تجویز دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اے پی سی میں شرکت کے لیے شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو بطور پارٹی نمائندہ نامزد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی کو پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

فواد چودھری کی جانب سے دیے گئے مشورے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں،وہ سکیورٹی صورت حال سے بخوبی واقف ہیں۔

ذرائع کے مطابق نمائندگی کے لیے اعظم سواتی کا نام بھی دیا گیا ہے، ان سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ سینئر سیاست دان ہیں اور  اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں ہے۔خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے۔ ہماری بات سننے کے بجائے ہمارے ارکان پر غداری اور بغاوت کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کا فقدان ہے۔ یہ اس معاملے میں بھی فوٹو شوٹ کی حد تک سنجیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو اے پی سی میں مدعو کیا گیا ہے،اے پی سی 7 فروری کو بلائی گئی ہے۔