134

10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 10 ماہ کے دوران اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کا خاتمہ کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔